13 ستمبر، 2025، 10:23 AM

جنگ غزہ، صہیونی فوجی مایوسی اور تھکاوٹ کا شکار، اندرونی بحران بڑھ گیا

جنگ غزہ، صہیونی فوجی مایوسی اور تھکاوٹ کا شکار، اندرونی بحران بڑھ گیا

غزہ کی طویل جنگ سے تنگ آنے والے صہیونی فوجیوں کی تھکاوٹ، والدین کے احتجاج اور خودکشی کے بڑھتے رجحان نے صہیونی فوج کو اندرونی مزید بحران سے دوچار کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جنگ میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور جانی نقصانات کے باعث غزہ میں تعیینات صہیونی فوجی مایوسی اور تھکاوٹ کا شکار ہورہے ہیں۔

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بڑی تعداد میں صہیونی فوجی جنگِ غزہ سے مایوس اور شدید طور پر تھکن کا شکار ہیں، یہاں تک کہ کئی سپاہی گرفتار ہونے کے خطرے کے پیش نظر فوجی خدمت سے انکار کر رہے ہیں۔

ایک صہیونی فوجی نے اعتراف کیا کہ سپاہی نہیں جانتے وہ کس مقصد کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اسی پس منظر میں اسرائیلی فوجیوں کی ماؤں نے ایک احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے تاکہ اپنے بیٹوں کو غزہ بھیجے جانے سے روک سکیں۔

اسرائیلی فوج کی اندرونی تحقیقات سے بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ شدید ذہنی دباؤ، مسلسل تھکن اور میدان جنگ میں جھٹکوں نے فوجیوں میں نفسیاتی بحران کو جنم دیا ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ میں کثیر الجہتی جنگ اور واضح اہداف کے فقدان نے فوجیوں کا مورال تباہ کر دیا ہے اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 44 صہیونی فوجی ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرچکے ہیں۔

ادھر تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں گذشتہ مہینوں کے دوران اسرائیلی شہریوں نے بے مثال احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے بجائے جنگ کو طول دے کر ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری 2025 کو حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک محدود جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت کچھ قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا گیا، تاہم صہیونی حکومت بعد میں مذاکرات کے اگلے مرحلے سے منحرف ہو گئی اور 18 مارچ 2025 کو دوبارہ غزہ پر حملہ شروع کر دیا۔

News ID 1935322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha